حکومت اقلیتوں کی فلاح و بہبود کیلئے کوشاں ہے: چودھری سالک حسین

08-11-2024

(لاہور نیوز) وفاقی وزیر برائے مذہبی امور چودھری سالک حسین نے کہا ہے کہ حکومت اقلیتوں کی فلاح و بہبود کیلئے کوشاں ہے۔

لاہور میں اقلیتوں کے حوالے سے منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چودھری سالک حسین کا کہنا تھا کہ پاکستان میں تمام مذاہب کو مکمل مذہبی آزادی حاصل ہے، پاکستان کی تعمیرو ترقی میں اقلیتی برادری کا کلیدی کردارہے، ملک میں مذہبی ہم آہنگی کے فروغ کیلئے کوشاں ہیں۔ قبل ازیں اپنے ایک بیان میں وزیر مذہبی امور چودھری سالک حسین نے کہا کہ  قومی شعبوں میں اقلیتوں کی خدمات قابل تعریف ہیں،  پاکستان کا قومی جھنڈا اقلیتوں کی واضح نمائندگی کرتا ہے،  ہمارا آئین اقلیتوں کے تحفظ اور معاشرتی حقوق کا ضامن ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ معاشرے میں امن و بھائی چارے کے لئے مذہبی ہم آہنگی کا فروغ وقت کی اہم ضرورت ہے، ملک کی ترقی میں اقلیتی برادری کا کردار قابل تعریف ہے، اقلیتوں کا تحفظ حکومت کے ساتھ ساتھ ہر پاکستانی کی مذہبی ذمہ داری ہے، ملکی سالمیت، بقا اور ترقی کے لیے ہم سب متحد ہیں۔