ٹاپ اینڈ ٹی 20 سیریز: میلبرن سٹارز کی شاہینز کو 47 رنزسے مات

08-11-2024

(ویب ڈیسک) ٹاپ اینڈ ٹی 20 سیریز کے دوسرے میچ میں میلبرن سٹارز نے پاکستان شاہینز کو 47 رنز سے ہرادیا۔

میلبرن سٹارز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 4 وکٹوں کے نقصان پر 175 رنز بنائے، لیئم بلیک فرڈ نصف سنچری سکور کرکے نمایاں بیٹر رہے جبکہ پاکستان شاہینز کی جانب سے جہانداد خان نے بہترین باؤلنگ کرتے ہوئے دو وکٹیں حاصل کیں۔ ہدف کے تعاقب میں پاکستان شاہینز 20 اوورز میں9 وکٹوں کے نقصان پر128 رنز بناسکے، طیب طاہر 57 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے، میلبرن سٹارز کی جانب سے رائلے مارک نے عمدہ باؤلنگ کرتے ہوئے چار کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا۔ واضح  رہے کہ  پاکستان شاہینز اپنا تیسرا میچ منگل کو میلبرن رینیگیڈز کے خلاف کھیلیں گے۔