مریم نواز کی نہم کلاس میں صوبہ بھر میں ٹاپ پوزیشن ہولڈر فاطمہ سعید کو مبارکباد

08-11-2024

(لاہور نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے نویں جماعت کے امتحانات میں پنجاب بھر میں سب سے زیادہ نمبر لینے والی طالبہ فاطمہ سعید کو مبارکباد پیش کی ہے۔

مریم نواز نے ملتان کی ہونہار طالبہ فاطمہ سعید کی محنت کو سراہا اور نیک خواہشات کااظہار کیا، وزیراعلیٰ نے طالبہ فاطمہ سعید کے اساتذہ کرام کو خراج تحسین پیش کیا اور والدین کو بھی مبارکباد دی۔  وزیراعلیٰ پنجاب نے نہم کے امتحانات میں دیگر کامیاب طلبہ کو بھی مبارکباد دی اور  ہر طالب علم کو دہم کلاس میں اچھے رزلٹ کے لئے زیادہ محنت کی تلقین کی۔ مریم نواز کا کہنا تھا کہ فاطمہ سعید جیسے طلبہ قوم کا سرمایہ اور روشن مستقبل ہیں، بچوں کی کامیابی پر دلی خوشی ہوتی ہے، ہر طالب علم میرے لئے بیٹا اور ہر طالبہ  بیٹی کی مانند ہے، ہمیشہ دعا گو رہتی ہوں۔