فضا علی نے آخر کار اپنی فٹنس کا راز بتا دیا

08-11-2024

(ویب ڈیسک) معروف پاکستانی اداکارہ و میزبان فضا علی نے اپنی فٹنس کے راز سے پردہ اٹھا دیا۔

حال ہی میں اداکارہ ، میزبان و گلوکارہ فضا علی نجی ٹی وی کے پروگرام میں بطور مہمان شریک ہوئیں جہاں انہوں نے مختلف موضوعات پر گفتگو کی۔ پروگرام کے دوران فٹنس کے حوالے سے کیے گئے ایک سوال کے جواب میں فضا علی نے بتایا کہ میں اپنی فٹنس کو برقرار رکھنے کیلئے معتدل غذاؤں  کا استعمال اور باقاعدگی سے ورزش کرتی ہوں۔ انہوں نے بتایا کہ میں اپنی خوراک میں شہد اور کھجور کا استعمال لازمی کرتی ہوں کیونکہ جہاں ان دونوں چیزوں کے فوائد ہیں وہیں ساتھ ان میں شفا بھی ہے کیونکہ یہ وہ قدرتی غذائیں ہیں جو توانائی اور صحت کا خزانہ ہیں۔ فضا علی کا کہنا تھا کہ صبح ناشتے میں پھلوں کا جوس استعمال کرنا چاہیے اور دوپہر کو لازمی طور پر سلاد استعمال کیا جائے، میں کئی سالوں سے اسی معمول کے مطابق چل رہی ہوں اور اسی وجہ سے میری فٹنس بہتر ہے۔