وزیراعظم کا شکریہ، ان کا لگایا ہوا پودا ہوں: گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم

08-11-2024

(لاہور نیوز) پیرس اولمپکس 2024 میں پاکستان کو گولڈ میڈل دلانے والے قومی ہیرو ارشد ندیم نے کہا ہے کہ وزیراعظم کا شکریہ، ان کا لگایا ہوا پودا ہوں جو آج تن آور درخت بن چکا ہے۔

وطن واپسی پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ارشد ندیم کا کہنا تھا کہ اس کامیابی کے پیچھے بہت لمبا سفر ہے، پاکستان بورڈ اور کوچ کا شکریہ ادا کرتا ہوں، کامیابی کے پیچھے میری اور میرے کوچ کی بڑی محنت ہے۔ ارشد ندیم کا کہنا تھا کہ پاکستانی قوم اور والدین کی دعاؤں سے اللہ نے عزت دی اور دنیا میں پاکستان کا نام روشن کیا ہے، اس سے قبل ڈائمنڈ لیگ میں بہت اچھا پرفارم کیا۔ گولڈ میڈلسٹ نے کہا کہ اولمپکس گولڈ میڈل جیتنے پر بے حد خوشی ہوئی، وزیر اعظم شہبازشریف کے یوتھ پروگرام کا پودا ہوں اس لئے ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں، انہوں نے میڈیا کوریج پر بھی شکریہ ادا کیا۔ ارشد ندیم کا مزید کہنا تھا کہ میں نے یوتھ فیسٹیول میں دلجمعی کے ساتھ شرکت کی تھی، اولمپک میں گولڈ میڈل حاصل کرنے پر بے حد خوشی ہے، میں آئندہ آنے والے ایونٹس کی بھرپور تیاری کروں گا۔ ارشد ندیم نے نماز فجر رائیونڈ کے تبلیغی مرکز میں ادا کیاولمپکس گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم نے لاہور سے میاں چُنوں جاتے ہوئے راستے میں نماز فجر کی ادائیگی کیلئے رائیونڈ کے تبلیغی مرکز میں قیام کیا۔ قومی ہیرو ارشد ندیم پاکستان آمد کے بعد لاہور سے اپنے گاؤں میاں چنوں کیلئے روانہ ہوئے تو ان کے ہمراہ کئی گاڑیوں پر مشتمل قافلہ بھی تھا، راستے میں نماز فجر کا وقت ہونے پر انہوں نے تبلیغی مرکز میں نماز ادا کی۔