کراچی پریس کلب بھی میدان میں آگیا،ارشد ندیم کیلئے لائف ٹائم ممبرشپ کا اعلان

08-10-2024

(ویب ڈیسک) کراچی پریس کلب نے پیرس اولمپکس میں گولڈ میڈل جیتنے والے پاکستانی ایتھلیٹ ارشد ندیم کو کلب کی لائف ٹائم ممبر شپ دینے کا اعلان کیا ہے۔

کراچی پریس کلب کے صدر سعید سربازی اور سیکرٹری شعیب احمد نے کہا کہ ارشد ندیم نے اپنی محنت اور لگن سے قوم کا سرفخر سے بلندکیا ہے، انہوں نے ایک بار  پھر اولمپکس گیمز  میں پاکستان کا پرچم بلند کیا،ا رشد ندیم نے بھرپور محنت اور صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئےگولڈ میڈل جیتا ہے۔ کراچی پریس کلب  کے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ ان کی کامیابی نے پوری قوم کے دل جیت لیے ہیں، ان کی اس کامیابی پر پوری قوم ان کو دلی مبارکباد پیش کرتی ہے، ارشد ندیم کی جیت نے جشن آزادی کی خوشی کو دوبالا کر دیا ہے۔ کراچی پریس کلب کے عہدیداروں نے کہا کہ ارشد ندیم کے تاریخی کارنامے پر انہیں کراچی پریس کلب کی جانب لائف ٹائم ممبر شپ دی جائے گی،اس حوالے سے جلدکراچی پریس کلب میں ایک پروقار تقریب کا انعقادکیا جائےگا۔