کامیڈین تابش ہاشمی نے ارشد ندیم سے انوکھی فرمائش کردی

08-10-2024

(ویب ڈیسک)پاکستان کے معروف نوجوان کامیڈین تابش ہاشمی نے اولمپکس میں سونے کا میڈل جیتنے والے ارشد ندیم سے انوکھی فرمائش کرڈالی۔

رپورٹ کےمطابق کامیڈین تابشی ہاشمی نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پر اپنی مزاحیہ ویڈیو پوسٹ کی جس میں انہوں نے کہا کہ ارشد بھائی! آپ نے کمال کردیا جس طرح آپ نے اولمپکس میں تھروز پھینکی ہیں اسی طرح ہمارے ملک کے قرضے بھی باہر پھینک دیں۔ تابشی ہاشمی نے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی میمز پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ لڑکے اتنے شرارتی ہیں سوشل میڈیا گروپس میں لکھ رہے ہیں کہ ارشد بھائی ہمیں امریکا پھینک دو، یورپ پھینک دو اور اگر آپ گولڈ میڈل جیت کر تھکے ہوئے ہیں تو ہمیں بس دبئی تک ہی پھینک دو لیکن بس کسی طرح ملک سے باہر پھینک دو۔کامیڈین کی مزاحیہ ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصرے کیے گئے۔