ارشد ندیم پر ایک جانب انعامات کی بارش تو دوسری جانب قومی ہیرو ایف بی آر کی نظر میں آگئے

08-10-2024

(ویب ڈیسک) پیرس اولمپکس کے جیولین تھرو مقابلے میں گولڈ میڈل حاصل کرنیوالے ارشد ندیم بھی فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے ریڈار پر آگئے۔

ایف بی آر نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر بتایا ہے کہ سونے کا تمغہ جیتنے کی خوشی میں حکومت اور دیگر سیاسی و سماجی شخصیات کی جانب سے ارشد ندیم کے لیے اعلان کی گئی رقوم پر ٹیکس عائد ہوگا۔پہلے جانچ پڑتال کی جائے گی کہ آیا ارشد ندیم ڈیٹا بیس میں بحیثیت فائلر رجسٹرڈ ہیں یا نہیں؟ اس کے بعد ٹیکس وصولی کا تخمیہ لگایا جائے گا۔ ایف بی آر ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر جیولین تھرور فائلر ہیں تو ان پر انعامی رقوم کا 15 فیصد اور نان فائلر ہونے کی صورت میں ارشد ندیم پر مجموعی رقوم کا 30 فیصد ٹیکس عائد کیا جائے گا۔