کافی زیادہ استعمال کرنے سے صحت پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟جانئے
08-10-2024
(ویب ڈیسک)ماہرین کا کہنا ہے کہ دن میں تین کپ سے زیادہ کافی پینا وقت کے ساتھ ساتھ تیزی سے علمی صلاحیتوں میں زوال کا سبب بنتا ہے۔
ماہرین نے کافی اور چائے کے ذہانت پر اثرات کا جائزہ لیا جس میں تجریدی استدلال، سوچ کا پیٹرن اور منطقی سوچ کا پیمانے شامل تھے۔انہوں نے بتایا کہ ایک پرانی کہاوت ہے کہ کسی بھی چیز کا بہت زیادہ استعمال اچھا نہیں ہوتا۔یہ سچ ہے سب کچھ متوازن ہونا چاہیے، لہذا اعتدال پسند کافی کا استعمال ٹھیک ہے لیکن بہت زیادہ استعمال نقصان دہ ہے۔ مطالعے کے نتائج میں یہ بھی پایا گیا کہ اگر کافی یا چائے اعتدال میں پی جائے تو مشاہداتی اور وبائی امراض کے مطالعے سے اخذ کیے گئے شواہد اس بات کی نشاندہی کرتے ہیں کہ کافی اور چائے دونوں کا استعمال فالج ، دل کی خرابی ، کینسر، ذیابیطس اور پارکنسنز کی بیماری پر فائدہ مند اثرات مرتب کرتا ہے۔