بچپن میں لگائی گئی ویکسین کس قدر اہمیت کی حامل ہوتی ہے؟ماہرین نے والدین کو اہم بات بتادی

08-10-2024

(ویب ڈیسک)ماہرین کا کہنا ہے کہ بچپن میں لگوائی جانے والی ویکسینز نے پچھلے 30 سالوں میں پیدا ہونے والے بچوں میں لاکھوں بیماریوں،کروڑوں بچوں کے اسپتالوں میں داخل ہونے اور 10 لاکھ سے زیادہ اموات کو روکا ہے۔

محققین کی تحقیق کےنئےاعدادوشمار میں بچوں کےلیے ویکسینز پروگرام کے فوائد کا تجزیہ کیا گیا ہے جو بچپن میں حفاظتی ٹیکوں کو زیادہ سستی اور قابل رسائی بنانے کے لیے 1994 میں شروع کیا گیا تھا۔ ماہر اطفال ڈاکٹر سارہ صدیقی نے میڈیا کو بتایا کہ تحقیق کے نتائج بیماریوں سے بچاؤ کے لیے ویکسینیشن کی کامیابی کا ثبوت ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ وہ ویکسین ہیں جو فی الحال بچپن کی ویکسینیشن سیریز میں تجویز کی جاتی ہیں اور بچوں کے لیے ویکسین پروگرام کے حصے کے طور پر کم قیمت پر فراہم کی جاتی ہیں۔