ورلڈ ایتھلیٹکس فیڈریشن ارشد ندیم کو 50 ہزار ڈالر سے نوازے گی
08-10-2024
(لاہور نیوز)ورلڈ ایتھلیٹکس فیڈریشن ارشد ندیم کو 50 ہزار ڈالر سے نوازے گی، واضح رہے کہ ارشد ندیم نے 92.97 میٹر کی تھرو کر کے نہ صرف ریکارڈ توڑے بلکہ گولڈ میڈل بھی جیتا ہے۔
پاکستان کے ارشد ندیم نے پیرس اولمپکس میں 118 سالہ پرانا ریکارڈ توڑتے ہوئے نئی تاریخ رقم کر دی جبکہ پاکستان کو 40 سالوں بعد گولڈ میڈل بھی جتوا دیا جس کے باعث ان کے آبائی علاقے میاں چنوں میں جشن کا سماء ہے اور پوری قوم نوجوان کی شاندار کامیابی پر فخر کر رہی ہے۔ ورلڈ ایتھلیٹکس فیڈریشن ارشد ندیم کو 50 ہزار ڈالر دے گا جو کہ پاکستانی روپوں میں ایک کروڑ 39 لاکھ روپے کے قریب بنتے ہیں، ارشد ندیم نے جیولین تھرو کے مقابلے کے دوران 92.97 میٹر کی زبردست تھرو کی اور تاریخ میں اپنا نام لکھوا لیا ہے۔ اولمپکس میں تاریخ رقم کرنے والے ارشد ندیم نے اپنے پیغام میں کہا کہ پاک بھارت مقابلہ جب بھی ہوتا ہے لوگ سب کچھ چھوڑ دیتے ہیں، خوش قسمت ہوں میرے ساتھ پوری قوم کی دعائیں ہیں، آئندہ بھی کامیابیاں سمیٹنے کی کوشش کروں گا۔