نوجوان کی تشدد زدہ لاش برآمد، شناخت نہ ہوسکی
08-10-2024
(ویب ڈیسک) لاہور کے علاقے کاہنہ، چوکی ہلوکی فلائی اوور کے قریب نوجوان کی تشدد زدہ لاش ملی ۔
ایدھی ترجمان کے مطابق مقتول کی عمر 18 سال کے قریب ہے، شناخت نہیں ہو سکی ۔ پولیس کارروائی کے بعد لاش پوسٹ مارٹم کیلئے مردہ خانے منتقل کر دی گئی ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول کی شناخت سمیت دیگر پہلوؤں پر تحقیقات کی جا رہی ہیں ۔