پنجاب کی جیلوں میں بڑے پیمانے پر کرپشن کا انکشاف، کمیٹی تشکیل

08-10-2024

(لاہور نیوز) پنجاب کی جیلوں میں بڑے پیمانے پر کرپشن کا انکشاف ہوا ہے۔

ہوشربا انکشاف کے بعد پنجاب حکومت نے دو اعلیٰ افسران پر مشتمل کمیٹی تشکیل دے دی، کمیٹی جیلوں سے متعلق تفصیلی رپورٹ پیش کرے گی۔ محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق حافظ آباد جیل، سیالکوٹ جیل، ویمن جیل ملتان اور خانیوال جیل میں کرپشن کے ثبوت ملے ہیں۔ اسی طرح لودھراں جیل، بہاول نگر اور نیو سینٹرل جیل بہاولپور میں کرپشن ہوئی ہے۔ محکمہ داخلہ کی جانب سے بنائی گئی کمیٹی میں ڈی آئی جی جیل ہیڈ کوارٹرز سالک جلال اور ڈپٹی سیکرٹری جیل کو شامل کیا گیا ہے۔