2024 الیکشن کا سال ہے، ہماری کسی سے کوئی ڈیل نہیں ہو رہی: عمر ایوب

08-10-2024

(لاہور نیوز) اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب نے کہا ہے کہ 2024 الیکشن کا سال ہے، ہماری کسی سے کوئی ڈیل نہیں ہو رہی۔

انسداد دہشت گردی عدالت پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمر ایوب کا کہنا تھا کہ سیاستدان  آئین کے مطابق سیاست کریں، آئین کے آرٹیکل سات کے مطابق ریاست مجلس شوریٰ ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام اور فوج کے درمیان مسلم لیگ ن اور پی پی پی خلا بنا رہی ہے، الیکشن کمیشن کو آزاد ہونا چاہیے، یہ الیکشن کا سال ہے، اس بھنور سے مضبوط وزیراعظم ہی ملک کو نکال سکتا ہے، یہ فارم 47 کی حکومت کچھ نہیں کر سکتی۔ عمرایوب کا کہنا تھا کہ کل بجلی کی قیمت میں اڑھائی روپے یونٹ اضافہ ہوا ہے، جس شخص کی تنخواہ 20یا 25ہزار روپے ہے وہ کیسے گزارا کرے۔