پنجاب اسمبلی میں ارشد ندیم کو خراج تحسین پیش کرنے کی قرار داد جمع

08-10-2024

(لاہور نیوز) پیرس اولمپکس کے گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کو خراج تحسین پیش کرنے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرا دی گئی۔

 قرارداد مسلم لیگ(ن) کی رکن صوبائی اسمبلی حنا پرویز بٹ کی جانب سے جمع کرائی گئی۔ پنجاب اسمبلی میں جمع کرائی گئی قرارداد کے متن میں لکھا گیا ہے کہ پنجاب کی شان ارشد ندیم نے پیرس اولمپکس میں جیولن تھرو کے مقابلوں میں نیا ریکارڈ قائم کیا ہے۔ متن کے مطابق ارشد ندیم نے طلائی تمغہ حاصل کر کے پاکستانیوں کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے، یہ ایوان ارشد ندیم کو خراج تحسین اور دلی مبارکباد پیش کرتا ہے۔