قومی اتھلیٹ ارشد ندیم کی وطن واپسی کا شیڈول سامنے آگیا

08-10-2024

(لاہور نیوز) پیرس اولمپکس کے گولڈمیڈلسٹ قومی اتھلیٹ ارشد ندیم کی وطن واپسی کاشیڈول سامنے آگیا۔

شیڈول کے مطابق ارشدندیم ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب براستہ  استنبول لاہور پہنچیں گے، چیئرمین ساؤتھ ایشین اتھلیٹکس محمداکرم ساہی ارشدندیم  کولے کر وطن پہنچیں گے، ارشدندیم کے کوچ سلمان بٹ بھی ان کے ہمراہ وطن آئیں گے۔  چیئرمین ساؤتھ ایشین اتھلیٹکس محمداکرم ساہی نے کہا ہے کہ سپورٹس بورڈ پنجاب  قومی ہیرو کے استقبال کیلئے تیاریوں میں مصروف ہے، وطن واپسی پرقومی ہیرو ارشد ندیم کا فقیدالمثال استقبال کیا جائے گا، ارشدندیم نے قوم کو بڑی خوشی دی،ان کااستقبال بھی تاریخی ہوگا۔