بنگلادیش اے ٹیم اپنے دورہ پاکستان پر اسلام آباد پہنچ گئی

08-10-2024

(لاہور نیوز) بنگلادیش اے ٹیم اپنے دورہ پاکستان کیلئے اسلام آباد پہنچ گئی، ٹیم ڈھاکہ سے براستہ دوحہ پاکستان پہنچی ہے۔

بنگلادیش اے ٹیم پاکستان شاہینز کے خلاف دو چار روزہ اور 3 ون ڈے میچوں کی سیریز کھیلے گی۔ بنگلادیش اے اور پاکستان شاہینز کے درمیان ریڈ بال اور وائٹ بال سیریز 13 اگست سے 30 اگست تک اسلام آباد کلب میں کھیلی جائے گی۔