کیا ناشپاتی وزن کم کرنے میں معاون ثابت ہوتا ہے؟ماہرین کی تحقیق سامنے آگئی

08-09-2024

(ویب ڈیسک)ماہرین کی جانب سے ناشپاتی کے وزن کم کرنے میں ممکنہ طور پرمددگار ہونے سے متعلق تحقیق جاری کردی گئی ۔

تفصیلات کے مطابق ماہرین کا کہناتھا کہ اگر آپ وزن کم کرنے کے خواہش مند ہیں اور سخت ورزش اور ڈائٹنگ نہیں کرنا چاہتے تو آپ ناشپاتی کو اپنی روزانہ کی خوراک کا حصہ بنا سکتے ہیں کیونکہ اس میں بہت سی خصوصیت پائی جاتی ہیں۔ناشپاتی فائبر سے بھرپور ہوتی ہے اور اسی وجہ سے اسے کھانےکے بعد پیٹ بھرا ہوا محسوس ہوتا ہے اور  بھوک کم لگتی ہے جس کے سبب وزن کم ہو سکتا ہے۔ ماہرین کا مزید کہنا تھا کہ ناشپاتی میں کیلوریز کم مقدار میں ہوتی ہے اور اسی لیے اس پھل کو وزن کم کرنے کیلئے بہترین کہا جاتا ہے۔اس کا کھٹا میٹھا ذائقہ ناصرف کھانے میں مزہ دیتا ہے بلکہ ناشپاتی کے ستعمال سے آپ اپنے جسم میں اضافی کیلوریز لینے سے بھی بچ سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ ناشپاتی جسم میں پانی کی کمی کو بھی دور کرنے میں مدد گار ثابت ہو سکتی ہے کیونکہ اس میں پانی کی مقدار کافی حد تک پائی جاتی ہے۔