صائمہ قریشی دوسری شادی کب کریں گی؟اداکارہ نے دل کی بات بتا دی

08-09-2024

(ویب ڈیسک)معروف اداکارہ صائمہ قریشی نے دوسری شادی سے متعلق دل کی بات مداحوں سے شیئر کردی ۔

تفصیلات کےمطابق ایک انٹرویو کے دوران دوسری شادی سے متعلق سوال پر جواب دیتے ہوئے صائمہ قریشی کا کہنا تھا کہ خواتین کو بھی زندگی میں آگے بڑھ جانا چاہیے اور اس میں کوئی برائی بھی نہیں ہے۔ اداکارہ نے اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ میں یہ تو نہیں کہوں گی میں ایک رشتے کے بعد زندگی میں آگے نہیں بڑھوں گی، لیکن ابھی میرا شادی کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے البتہ اگر کوئی بہتر انسان میری زندگی میں آتا ہے تو کیوں نہیں، یہ حق مجھے اللہ نے دیا ہے اس میں کوئی برائی نہیں ہے، فی الحال میری توجہ خود پر، اپنے بچوں اور اپنے کام پر ہے۔