2008 میں قرض 6.1 کھرب، رواں سال 67.5 کھرب تک پہنچ گیا
08-09-2024
(لاہورنیوز) وزارت خزانہ کی جانب سے 2008 سے 2024 میں لیےگئے سرکاری قرضوں سے متعلق تفصیلات سینیٹ میں پیش کر دی گئی ہیں۔
وزارت خزانہ کی جانب سےجاری کردہ تفصیلات کے مطابق اندرونی قرضوں میں 40.2 کھرب اور بیرونی قرضوں میں 21.3 کھرب روپے اضافہ ہوا۔وزارت خزانہ کے مطابق جون 2008 میں سرکاری قرض 6.1 کھرب تھا جو 2024 میں 67.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا جبکہ جون 2008 میں اندرونی قرضہ 3.3 کھرب اور بیرونی قرضہ 2.9 کھرب روپے تھا، جون 2024 میں اندرونی قرضہ 43.4 کھرب اور بیرونی قرضہ 24.1 کھرب روپے تھا۔ وزارت خزانہ نے بتایا کہ 16 سال میں قرضوں میں دیگر معاملات کی وجہ سے 18.9 کھرب روپے اضافہ ہوا، سال 2008 میں سرکاری قرضہ 6.1 کھرب اور 2013 مین 12.7 کھرب روپے تھا جو 2018 میں 25 کھرب ہوا۔ وزارت خزانہ کے مطابق 16 سال میں قرضوں میں پرائمری خسارے کی وجہ سے 10.2 کھرب روپے اضافہ ہوا جب کہ 16 سال میں قرضوں میں سود اخراجات کی وجہ سے 32.3 کھرب روپے کا اضافہ ہوا۔وزارت خزانہ نے بتایا کہ 16 سال میں قرضوں میں دیگر معاملات کی وجہ سے 18.9 کھرب روپے اضافہ ہوا، سال 2008 میں سرکاری قرضہ 6.1 کھرب اور 2013 میں 12.7 کھرب روپے تھا جو 2018 میں 25 کھرب ہوا۔ 2019 میں سرکاری قرضہ 32.7 کھرب روپے تھا جو 2022 میں 49.2 کھرب ہوا جب کہ سال 2023 میں سرکاری قرضہ 62.9 کھرب روپے تھا۔وزارت خزانہ کا کہنا تھا 2019 میں قرضوں میں اضافہ 7.8 کھرب، 2022 میں 9.4 کھرب اور 2023 میں 13.6 کھرب روپے قرضوں میں اضافہ ہوا تاہم رواں سال ملکی قرضہ 67.5 کھرب تک پہنچ گیا ہے۔