گزشتہ 3 سال میں ملکی قرضے میں کتنا اضافہ ہوا؟ہولناک بات سامنے آگئی
08-09-2024
(ویب ڈیسک)وزات خزانہ نے گزشتہ 3 سال کے دوران ملکی قرضہ بڑھنے کی تفصیلات سینیٹ میں جمع کرا دی ہے۔
تحریری جواب کے مطابق گزشتہ 3 برسوں میں 31.5 ٹریلین قومی قرضہ بڑھا۔سال 2021-22 میں 9.4 ٹریلین روپے، سال 2022-23 میں 13.7 ٹریلین روپے اور سال 2023-24 میں 8.4 ٹریلین روپے قرضہ بڑھا۔ وزارت خزانہ نے سینیٹ میں نئے ٹیکس دہندگان کی تفصیلات بھی جمع کرا دیں جس کے مطابق ملک بھر میں 2023 میں 35 لاکھ ٹیکس دہندگان رجسٹرڈ کیے گئے ہیں۔