ماہرین نے مصنوعی مٹھاس سے نقصان کے مزید شواہد جاری کر دیے
08-09-2024
(ویب ڈیسک)ماہرین کی تحقیق میں مصنوعی مٹھاس جیسے erythrol کے صحت قلب کے خطرے کے حوالے سے مزید شواہد سامنے آگئے ہیں۔
نئی تحقیق میں 20 صحت مند بالغ رضاکاروں کو شامل کیا گیا ہے جس میں پتہ چلا ہے کہ عام طور پر اریتھرول سوڈا وغیرہ جیسے مشروبات میں پایا جاتا ہے۔تحقیق میں مزید پایا گیا کہ یہ مصنوعی مٹھاس پلیٹ لیٹس کی بڑھتی سرگرمی سے منسلک ہے جس سے خون جمنے کا امکان زیادہ ہو سکتا ہے۔ ماہرین کی ایک ٹیم نے نوٹ کیا کہ مذکورہ بالا مصنوعی مٹھاس کے اثرات عام شوگر میں نہیں دیکھے گئے۔ڈاکٹر وں وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ اکثر غلطی یہی ہوتی ہے کہ بہت سے پیشہ ور معالجین موٹاپے، ذیابیطس یا میٹابولک سنڈروم والے مریضوں کو مصنوعی مٹھاس، چینی کے متبادل کے طور پر استعمال کرنے کی تجویز دیتے ہیں۔