ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں 0.30 فیصد اضافہ

08-09-2024

(لاہورنیوز) حالیہ ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں 0.30 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

ادارہ شماریات کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق سالانہ بنیادوں پر ہفتہ وار مہنگائی کی شرح 17.96 فیصد ہوگئی،حالیہ ہفتے کے دوران 23 اشیامہنگی اور 6 اشیاء سستی ہوئیں، 21 اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے کے دوران پیاز کی قیمت میں 32.23 فیصد، انڈے 4.28 فیضد، لہسن 3.23 فیصد، ایل پی جی 1.73 فیصد مہنگی ہوئی، دال ماش 0.97 فیصد، دال مونگ 0.83 فیصد، آلو 0.70 فیصد مہنگے ہوئے۔ رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے کے دوران ٹماٹر کی قیمت میں 19.12 فیصد کمی ہوئی جبکہ کیلے 1.55 فیصد، گندم کا آٹا 1.39 فیصد سستا ہوا۔