والدہ خوشی سے نہال ، پرامید تھا کہ گولڈ میڈل جیتوں گا : ارشد ندیم

08-09-2024

(لاہورنیوز) پاکستان کا نام پوری دنیامیں روشن کرنیوالے جیولن تھرور ارشد ندیم کاکہنا ہے کہ انہیں پوری امید تھی کہ وہ گولڈمیڈل جیتیں گے ۔

تاریخی کامیابی کے بعد ارشد ندیم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں ردھم میں تھا اور پرامید تھا کہ گولڈ میڈل جیتوں گا،آج میرا دن تھا، امید تھی کہ آج کچھ کر جاؤں گا۔ارشد ندیم کی شاندار کامیابی پر کھلاڑی کی والدہ بھی خوشی سے نہال ہیں ،میڈیا سے گفتگو میں ان  کی والدہ نے کہا کہ بیٹے نے اپنا وعدہ پورا کر دکھایا، بیٹے کی کامیابی کو الفاظ میں بیان نہیں کر سکتی ، آج پوری قوم کی دعائیں قبول ہوئیں ، اُمید ہے مستقبل میں بھی بیٹا ملک کا نام روشن کرے گا۔