پاکستان کو جولائی میں 3 ارب ڈالر کی ترسیلات زر موصول

08-09-2024

(لاہورنیوز) بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے جولائی 2024 میں 3 ارب ڈالر کی ترسیلات زر موصول ہوئیں۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق جولائی 2023 کے مقابلے جولائی 2024 میں ترسیلات زر میں 48 فیصد کا اضافہ ہوا، 24 میں سب سے زیادہ ترسیلات زر سعودی عرب سے 76 کروڑ 10 لاکھ ڈالر موصول ہوئیں، جولائی 24 میں یو اے ای سے 61 کروڑ 10 لاکھ ڈالر کی ترسیلات زر آئیں۔ رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ جولائی 24 میں برطانیہ سے 44 کروڑ 30 لاکھ ڈالر موصول ہوئے جبکہ رواں سال کے دوران  گزشتہ مہینے ترسیلات زر امریکہ سے 30کروڑ ڈالر اور یورپی ممالک سے 35 کروڑ ڈالر موصول ہوئے۔