شہر میں نیا ماس ٹرانزٹ سسٹم بچھانے کا پلان، پی سی ون حکومت کو ارسال

08-09-2024

(لاہور نیوز) صوبائی دارالحکومت لاہور میں نیا ماس ٹرانزٹ سسٹم بچھانے کیلئےمحکمہ ٹرانسپورٹ نے پی سی ون پنجاب حکومت کو ارسال کر دیا۔

محکمہ ٹرانسپورٹ کی جانب سے شہر میں ٹریفک کا دباؤ کم کرنے کے لیے سٹڈی کروانے کیلئے حکومت سے اجازت طلب کی گئی ہے جبکہ شہر لاہور میں نیا ماس ٹرانزٹ سسٹم بچھانے کے لیے بجٹ جاری کرنے کی استدعا بھی کی گئی ہے۔ منصوبے کے تحت مالی سال 25-2024  میں نیا ماس ٹرانزٹ سسٹم بچھانے کیلئے سٹڈی کی جائے گی، لاہور کے ماس ٹرانزٹ سسٹم کیلئے بین الاقوامی کنسلٹنٹ کی مدد لی جائے گی۔ قبل ازیں نئے ماس ٹرانزٹ سسٹم کی سٹڈی کیلئے50 کروڑ روپے کا بجٹ مختص کیا گیا تھا۔ نئے منصوبے کے تحت نئی میٹرو لائنز بلیو لائن اور پرپل لائن بچھانے کیلئے کنسلٹنٹ سے سٹڈی کروائی جائے گی، میٹرو اورنج ٹرین اور میٹرو بس کو دیگر ٹرانسپورٹ سسٹم کے ساتھ منسلک کرنے کیلئے رپورٹ مرتب کی جائے گی۔