گورنر پنجاب کا ارشد ندیم کیلئے 20 لاکھ روپے انعام کا اعلان
08-09-2024
(لاہور نیوز) گورنرپنجاب سردار سلیم حیدر خان نے قومی ہیرو ارشد ندیم کے لیے 20 لاکھ روپے انعام کا اعلان کردیا۔
گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا ہے کہ ارشد ندیم کی وطن واپسی پر ان کو گورنر ہاؤس لاہور مدعو کیا جائے گا، ارشد ندیم نے پیرس اولمپکس میں 118 سالہ جیولن تھرو کا ریکارڈ توڑ کر تاریخ رقم کی۔ انہوں نے کہ سبز ہلالی پرچم کو دنیا میں بلند کرنے والے قومی ہیرو کو جتنا خراج تحسین پیش کیا جائے کم ہے، ارشد نے محنت، لگن اور ہمت سے اولمپکس میں گولڈ میڈل جیت کر نوجوانوں کے لیے مثال قائم کی۔ سلیم حیدر خان کا مزید کہنا تھا کہ ارشد ندیم پوری قوم کو آپ پر ناز ہے، آپ نے جیولن تھرو میں 92.97 میٹر کا نیا ریکارڈ قائم کر کے تاریخ رقم کی ہے، آپ نے دنیا میں پاکستانی پرچم بلند کر کے پوری قوم کے دل جیت لیے ہیں۔