مریم نواز کی ارشد ندیم کو 40 سال بعد پاکستان کیلئے گولڈ میڈل جیتنے پر مبارکباد

08-09-2024

(لاہور نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پاکستان کےلئے 40 سال بعد گولڈ میڈل حاصل کرنے پر ارشد ندیم کو مبارکباد پیش کی ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے نیزہ بازی میں118 سالہ ریکارڈ توڑنے پر ارشد ندیم کو خراج تحسین پیش کیا اور  ارشد ندیم کے کوچنگ سٹاف کی محنت کو بھی سراہا۔ مریم نواز کا کہنا تھا کہ خود پر یقین ہو تو کامیابی یقینی ہو جاتی ہے ، میاں چنوں کے چھوٹے سے گاؤں سے پیرس اولمپکس تک سفر قابلِ داد ہے، جیت خوبصورت چیز ہے، جیت پانے کے لئے خود کو کھونا پڑتا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ  92.97میٹر کی" گولڈن تھرو" کرکے ارشد ندیم نے تاریخ رقم کردی۔