سرکلر روڈ پر ٹریفک وارڈنز کا رکشا ڈرائیور پر تشدد

08-09-2024

(ویب ڈیسک) لاہور میں سرکلر روڈ پر ٹریفک وارڈنز نے رکشا ڈرائیور کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔

تفصیلات کے مطابق سی ٹی او نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے انسپکٹر اور دو وارڈنز کو معطل کر دیا۔ پولیس ترجمان نے بتایا کہ سرکلر روڈ پر وارڈنز نے ایک رکشا ڈرائیور ارباز کو ٹریفک قانون کی خلاف ورزی پر روکا اور چالان کرنے لگے، اس دوران رکشا ڈرائیور نے بحث شروع کردی تو ٹریفک انسپکٹر خرم، وارڈن اکرم اور اسسٹنٹ زونیر نے ڈرائیور پر تشدد شروع کردیا۔ تشدد کی ویڈیو وائرل ہوئی تو سی ٹی او عمارہ اطہر نے تینوں اہلکاروں کو معطل کر کے ایس پی سٹی منیر ہاشمی کو انکوائری کاحکم دے دیا۔