شاہین آفریدی نے مانچسٹر یونائیٹڈ کی نئی کٹ کی تصاویر شیئر کردیں
08-08-2024
(لاہورنیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باولر شاہین شاہ آفریدی نے مانچسٹر یونائیٹڈ کی نئی کٹ کی تصاویر شیئر کردیں۔
انگلینڈ کے سب سے بڑے فٹبال کلب مانچسٹر یونائیٹڈ نے اپنی نئی کٹ لانچ کردی، مانچسٹر یونائیٹڈ نے قومی فاسٹ باؤلرشاہین شاہ آفریدی کی تصویر لگا کر نئی کٹ لانچ کی، شاہین شاہ آفریدی مانچسٹر یونائیٹڈ کی کٹ لانچ کرنے والے پہلے ایشین مسلمان کرکٹرہیں۔ شاہین شاہ آفریدی کی مقبولیت کی بدولت مانچسٹر یونائیٹڈ نے رابطہ کیا، مانچسٹر یونائیٹڈ کلب نے شاہین شاہ آفریدی کو نئی کٹ لانچ کرنے کی درخواست کی۔شاہین شاہ آفریدی انگلینڈ ٹور کے دوران مانچسٹریونائیٹڈ کلب کا وزٹ کرنے گئے تھے۔