سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ملازموں کی آفیسرز کیڈر میں ترقی کیلئے تحریری ٹیسٹ کا شیڈول جاری

08-08-2024

(لاہورنیوز) پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ملازموں کی آفیسرز کیڈر میں ترقی کو تحریری ٹیسٹ سے مشروط کر دیا۔

کراچی،لاہور،اسلام آباد میں ملازمین کے ایگزیکٹو گروپ 1 کے لئے تحریری ٹیسٹ کا شیڈول جاری کر دیا، ملازمین کے تحریری ٹیسٹ کراچی، لاہور، اسلام آباد میں اتوار کے روز 18 اگست کو صبح دس بجے لئے جائیں گے۔آفیسرز کیڈر کے لئے 170 سے زائد ملازمین تحریری ٹیسٹ میں شرکت کریں گے، سی اے اے ملازمین کے آفیسر کیڈر کے ٹیسٹ میں اکاؤنٹ، آڈٹ، ایئرپورٹ سروسز، ایئر ٹریفک کنٹرولرز کے ملازمین شرکت کریں گے۔ شعبہ سگنل، سول، کمیونیکیشن، الیکٹریکل، مکینیکل، الیکٹرانکس، ایچ آر، آئی ٹی اور لاجسٹک کے ملازمین بھی اگلے عہدے کی ترقی کا ٹیسٹ دیں گے۔شیڈول کے مطابق ٹیسٹ کراچی میں سی اے اے سکول ون، لاہور کے لئے سی اے اے سکول والٹن ایئرپورٹ اور اسلام آباد ایئر پورٹ پر لئے جائیں گے۔