پاک بنگلا دیش سیریزمنسوخ ہونے کا کیا نتیجہ سامنے آئے گا؟جانئے

08-08-2024

(ویب ڈیسک)بنگلا دیش کے ملکی حالات کے باعث پاکستان سے سیریز منسوخ ہونے کے باعث سامنے آنے والا ممکنہ نتیجہ سامنے آگیا۔

آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے تحت شیڈول پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان 2 ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کے آغاز سے قبل صورتحال تیزی سے بگڑ رہی ہے جبکہ ایئربیس کو بند کردیا گیا ہے۔ائیربیس بند ہونے کی وجہ سے پروازیں منسوخ ہوگئی ہیں جبکہ کھلاڑیوں کی سکیورٹی بھی اہم مسئلہ بن چکی ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان میچز کی سیریز اگست کے وسط میں شروع ہوگی تاہم بنگال ٹائیگرز کی ٹیم کو 17 اگست تک پاکستان پہنچنا تھا جو مشکل دیکھائی دے رہا ہے۔دوسری جانب ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ قوانین کے تحت اگر کوئی ٹیم طے شدہ سیریز کیلئے سفر کرنے میں ناکام رہتی ہے، تو مخالف ٹیم کو واک اوور دیا جاتا ہے اور وہ تمام پوائنٹس حاصل کرتی ہے۔ اس صورت میں پاکستان کو ڈبلیو ٹی سی فائنل میں پہنچنے کے اپنے ہدف کیلئے اہم پوائنٹس حاصل ہوں گے جبکہ بھارت، جو اس وقت پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست ہے، وہ بھی اس سے فائدہ اٹھائے گا۔اس کے برعکس بنگلادیش شرکت سے محروم رہا تو ٹیبل پر آخری نمبر پر چلاجائے گا۔