پلاسٹک کی بوتل میں پانی پینے والے افراد خبردار!ماہرین کی خوفناک تحقیق جاری
08-08-2024
(ویب ڈیسک)ماہرین کا کہنا ہے کہ پلاسٹک کی بوتلوں سے پانی پینا بلڈ پریشر کو بڑھا سکتا ہے۔
تحقیق کے مطابق شیشے کی بوتلوں میں موجود مائع میں بھی مائیکرو پلاسٹک پائے گئے ہیں اور ماہرین کا کہنا ہے کہ ان ذرات کا بلند فشار خون سے تعلق رکھتا ہے جو قلبی مرض کے خطرات میں اضافے کا سبب ہوسکتا ہے۔تازہ ترین مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ تحقیق کے شرکاء میں بلڈ پریشر اس وقت کم ہوا جب انہوں نے پلاسٹک اور شیشے کی بوتلوں سے پانی سمیت تمام مائع کا استعمال بند کر دیا اور دو ہفتوں تک صرف نلکے کا پانی پیا۔ محققین کا کہنا تھا کہ تحقیق سے نتیجہ اخذ کیا گیا کہ پلاسٹک بوتلوں میں موجود مشروبات سے اجتناب کرنا چاہیے۔تحقیق کے نتائج میں پہلی بار بتایا گیا ہے کہ پلاسٹک کے استعمال میں کمی بلڈ پریشر کو کم کر سکتی ہے، جس کی ممکنہ وجہ خون میں پلاسٹک ذرات کی کمی ہوسکتی ہے جس سے قلبی صحت کو لاحق خطرات میں کمی ہوسکتی ہے۔