خلیل الرحمان ہنی ٹریپ کیس میں مرکزی ملزم حسن شاہ انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش

08-08-2024

(ویب ڈیسک) معروف ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر کے اغواء اور ہنی ٹریپنگ کیس کے مرکزی ملزم حسن شاہ کو انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق خلیل الرحمان قمر ہنی ٹریپ اور اغوا برائے تاوان کیس میں اہم پیشرفت ہوئی ہے، کیس کے مرکزی ملزم حسن شاہ کو چہرہ ڈھانپ کر انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش کیا گیا۔پولیس کی جانب سے ملزم حسن شاہ کی شناخت پریڈ کی استدعا کی گئی ہے، ملزمہ آمنہ عروج اور حسن شاہ نے مل کر خلیل الرحمان قمر کو اغواء کرکے بلیک میل کیا تھا۔ ملزم حسن شاہ نے ساتھیوں کے ساتھ مل کر ڈرامہ نگار کو اغواء کرکے ایک کروڑ تاوان کا مطالبہ کیا تھا۔ واضح رہے کہ گزشتہ دنوں خلیل الرحمان قمر ایک جرائم پیشہ گروہ کی جانب سے ہنی ٹریپنگ اسکیم کا نشانہ بنے تھے جس پر انہیں تاوان دیکر چھوڑا گیا تھا۔