مرحوم عامر لیاقت کی نازیبا ویڈیوکا کیس ،یاسر شامی اوردانیہ شاہ پر فرد جرم موخر

08-08-2024

(ویب ڈیسک) عدالت نے مرحوم ٹی وی اینکر عامر لیاقت کی نازیبا ویڈیو وائرل کرنے کے مقدمے میں ملزم یاسر شامی کی جانب سے وکیل تبدیلی کرنے کے باعث فرد جرم موخر کردی۔

رپورٹ کے مطابق عدالت کے روبرو مرحوم اینکر پرسن عامر لیاقت حسین کی نازیبا ویڈیو وائرل کرنے کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔ملزمہ دانیہ شاہ اور یوٹیوبر ملزم یاسر شامی عدالت میں پیش ہوئے، ملزم یاسر شامی نے ایک مرتبہ پھر وکیل تبدیل کرلیا۔ وکیل ساجد محبوب شیخ نے موقف اپنایا کہ مجھے فائل آج ملی ہے، لہٰذا تیاری کے لیے وقت دیا جائے، وکیل کی تبدیلی کے باعث ملزمان پر فرد جرم عائد نہ ہوسکی۔لیاقت گبول ایڈووکیٹ نے موقف دیا کہ ملزمہ پنجاب سے آتی ہیں، بار بار وکیل تبدیل کرکے تاخیری حربے استعمال کیے جا رہے ہیں۔عدالت نے سماعت 22 اگست تک ملتوی کردی، فرد جرم آئندہ سماعت پر عائد کیے جانے کا امکان ہے۔