چیف آف نیول سٹاف گالف چیمپئن شپ میں گالفر نے لگژری گاڑی جیت لی

08-08-2024

(لاہور نیوز ) چیف آف نیول سٹاف گالف چیمپئن شپ میں کوچنگ اور کیڈی بن کر گزر بسر کرنے والےگالفر محمد قاسم نے 2 کروڑ روپے کی لگژری گاڑی جیت لی۔

محمد قاسم ڈی ایچ ایف گالف کلب کراچی کے پروفیشنلز گالفرز ہیں جو گالف کی کوچنگ اور کیڈی کے فرائض سر انجام دیتے ہیں، گالفر محمد قاسم نے چیمپئن شپ میں ہول ان ون (whole in ONE) کا کارنامہ انجام دے کر 2 کروڑ روپے کی بیش قیمت گاڑی جیت لی ہے۔محمد قاسم نے گول کراچی گالف کلب کے ریڈ کورس کے ہول نمبر تین پر کیا۔ گالفرمحمد قاسم کا کہنا تھا کہ خالی ہاتھ آیا تھا قیمتی گاڑی جیت لی لیکن گاڑی چلانا نہیں آتی کیوں کہ میں موٹر سائیکل چلاتا ہوں،گاڑی تو جیت لی پٹرول کا خرچہ نہیں اٹھا سکتا لہٰذا اس گاڑی کو فروخت کرکے گھرکےحالات بہتر بناؤں گا۔ واضح رہے کہ ’ ہول ان ون ‘میں گالفر کیلئے ایک ہی شاٹ میں گیند کو ہول میں پہنچانا ہرگز آسان نہیں، کسی بھی گالفر کیلئے ٹورنامنٹ جیتنا اہم ہوتا ہے۔