سی ٹی او لاہور کا اوور لوڈڈ رکشوں اور گاڑیوں کیخلاف کریک ڈاؤن کا حکم

08-08-2024

(لاہور نیوز) چیف ٹریفک آفیسر (سی ٹی او) لاہور عمارہ اطہر نے اوور لوڈڈ رکشوں اور گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم دے دیا۔

سی ٹی اور لاہور  عمارہ اطہر کے حکم پر اوور لوڈِڈ رکشوں اور  گاڑیوں کے خلاف ٹریفک پولیس کا کریک ڈاؤن جاری ہے، باڈی سے باہر سامان نکالنے والے لوڈر رکشوں پر تین وارننگز کے بعد مقدمات  کا اندراج کروایا جا رہا ہے۔ حکام کے مطابق بڑے بڑے آہنی راڈز، سریا  اور دیگر سامان گزرنے والے شہریوں کےلئے خطرناک ثابت ہوتے ہیں، خطرناک حد تک اوورلوڈنگ کرنے والے ڈرائیورز کے لائسنس  منسوخ کرنے   کا حکم دیا گیا ہے۔ اوور لوڈڈ رکشوں کے خلاف کارروائی کیلئے علامہ اقبال روڈ، جی ٹی روڈ، فیروزپور روڈ، ملتان روڈ اور شاہدرہ پر خصوصی ناکہ جات لگانے کا بھی حکم دیا گیا ہے۔ سیکٹر انچارج محمد کاشف نے بتایا ہے کہ پہلے ڈیٹا چیک کیا جاتا ہے، تین وارننگز  کے بعد مقدمہ درج کروایا جاتا ہے۔ دوسری جانب  ڈرائیورز کا کہنا ہے کہ جو حد مقرر کی گئی ہے اتنا آرڈر کوئی نہیں دیتا، مالک کہتے ہیں سارا سامان ایک ہی بار لوڈ کرکے لے جاؤ، اوور لوڈنگ مجبوری کے تحت کرتے ہیں، مہنگائی بہت ہے گزارا بھی تو کرنا ہوتا ہے۔