قذافی سٹیڈیم میں واٹر ٹینک کی تعمیر کا منصوبہ، دوبارہ ٹینڈرز طلب

08-08-2024

(لاہور نیوز) قذافی سٹیڈیم میں واٹر ٹینک کی تعمیر کے منصوبے کے ریوائزڈ پی سی ون کے بعد دوبارہ ٹینڈرز طلب کر لیے گئے۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے دور اقتدار میں پہلا واٹر ٹینک قذافی سٹیڈیم میں بنے گا، رواں ماہ 20 اگست کو قذافی سٹیڈیم واٹر ٹینک کا ٹینڈر ایوارڈ کیا جائے گا۔ بارشی پانی کو محفوظ بنانے کے لیے واٹر ٹینک کی مکمل لاگت پنجاب حکومت برداشت کرے گی،ماضی میں ٹینڈر پراسیس مکمل ہوا مگر سنگ بنیاد نہ رکھا جاسکا۔ قذافی سٹیڈیم واٹر ٹینک کی تعمیر کیلئے 95 کروڑ 18 لاکھ 76 ہزار روپے کا تخمینہ لگایا گیا ہے،قذافی سٹیڈیم میں زیر زمین واٹر ٹینک کی تعمیر کا کام چار ماہ میں مکمل کیا جائے گا۔ آئندہ برس مون سون میں واٹر ٹینک کو بارشی پانی محفوظ بنانے کے لیے استعمال کیا جائے گا۔