کپتان بابراعظم نے اولمپکس میں شریک ارشد ندیم کیلئے اہم پیغام جاری کردیا

08-08-2024

(ویب ڈیسک) قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے پیرس اولمپکس میں شریک جیولین تھرو اسپیشلسٹ ارشد ندیم کو خصوصی پیغام بھیج دیا۔

سوشل میڈیا پر جاری کردہ اپنے ویڈیو پیغام میں قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے جیولین اسٹار کی حمایت کی اور فائنل کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں سب سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ پیرس اولمپکس میں شریک ارشد ندیم کی کامیابی کیلئے دعا کریں۔ ارشد ندیم اولمپکس کھیلوں کے دوران پاکستان کی میڈل لانے کی واحد امید ہیں، اس سے قبل دیگر اولمپئینز پہلے راؤنڈ سے باہر ہوگئے تھے۔دوسری جانب جیولین تھرو اسپیشلسٹ ارشد ندیم نے گزشتہ دنوں فائنل کیلئے کوالیفائی کیا تھا۔ فائنل میں ارشد ندیم کو دفاعی چیمپئن بھارت کے نیرج چوپڑا، گیرانڈا کے اے پیٹرز سے ہوگا جبکہ ایونٹ کا فائنل آج پاکستانی وقت کے مطابق رات 11 بجکر 25 منٹ پر کھیلا جائے گا۔