یوٹیلیٹی سٹورز پر چینی کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ

08-08-2024

(لاہور نیوز) یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن نے فروخت شروع کرتے ہی چینی مہنگی کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم پیکیج کے تحت چینی کی فی کلوقیمت میں 5 روپے اضافے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ یوٹیلیٹی سٹورز پر بغیر سبسڈی والی چینی کی قیمت بھی فی کلو 5 روپے بڑھ جائے گی، یوٹیلیٹی سٹورز پر چینی کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق آج سے ہو گا۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ نئی  قیمتوں کے اطلاق کے بعد وزیراعظم پیکیج کےتحت یوٹیلیٹی سٹورز پر چینی کی نئی قیمت 114 روپے جبکہ عام صارفین کےلیے یوٹیلیٹی سٹورز پرچینی کی فی کلو قیمت 160روپےہوگی۔