ای چالان میں نصف سنچری مکمل کرنے والی کار پکڑی گئی
08-08-2024
(لاہور نیوز) صوبائی دارالحکومت لاہور میں ای چالان میں نصف سنچری مکمل کرنے والی کار پکڑی گئی۔
سی ٹی او لاہور عمارہ اطہر نے بتایا ہے کہ کار مالک نے مجموعی طور پر 77 مرتبہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کی، 38 ہزار 900 روپے جرمانہ بنتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ہونے والے ای چالان نادہندگان کےخلاف گھیرا تنگ کردیا گیا ہے، اب شہریوں کو ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی سوچ سمجھ کر کرنا ہوگی۔ عمارہ اطہر نے مزید کہا کہ مال روڈ، جیل روڈ، مین بلیوارڈ گلبرگ، فیروز پور روڈ، وحدت روڈ سمیت اہم شاہراہوں پر ٹیمیں موجود ہیں جو ای چالان نادہندگان کیخلاف کارروائیاں کررہی ہیں، ای چالان نادہندہ گاڑیوں کے مالکان پولیس سروسز سے مستفید نہیں ہوسکتے۔