آسڑیلیا کے ٹم نیلسن پاکستان ریڈ بال ٹیم کے ہائی پرفارمنس کوچ مقرر

08-08-2024

(لاہور نیوز) آسڑیلیا کے ٹم نیلسن کو پاکستان ریڈ بال ٹیم کا ہائی پرفارمنس کوچ مقرر کر دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق ٹم نیلسن ریڈ بال ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی کے ساتھ ساؤتھ آسٹریلیا کرکٹ میں منسلک رہے ہیں، جیسن گلیسپی نے ٹم نیلسن کو اپنے سپورٹ سٹاف میں شامل کیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹم نیلسن جیسن گلیسپی کے ساتھ پاکستان شاہینز کے کیمپ کو بھی دیکھ رہے ہیں، ٹم نیلسن گزشتہ روز پاکستان شاہینز کے ٹریننگ کیمپ میں شامل تھے۔ پی سی بی ذرائع نے بتایا ہے کہ پاکستان ٹیم مینجمنٹ کا اعلان ایک دو روز میں متوقع ہے، پاکستان ٹیم کا ٹریننگ کیمپ 11 اگست سے شروع ہو گا۔