تھانہ ڈیفنس اے پولیس کی کارروائی، 3 اشتہاری گرفتار

08-08-2024

(ویب ڈیسک) اشتہاری ملزمان کیخلاف گھیرا تنگ ، تھانہ ڈیفنس اے میں ہیئر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 3 اشتہاری ملزمان کو گرفتارکرلیا۔

تفصیلات کے مطابق ایس پی کینٹ اویس شفیق کی ہدایت پر اشتہاری ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ ملزم شہباز، اصغراور حنیف اقدام قتل،زناکاری سمیت دیگر مقدمات میں مطلوب تھے۔ ایس پی کینٹ کا کہنا ہے کہ اشتہاری ملزمان کو جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتار کیا گیا، گرفتار ملزمان کو مزید تفتیش کیلئے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالےکردیا گیا ہے۔