پولیس کی خفیہ کارروائی ،3رکنی ڈکیت گینگ گرفتار

08-08-2024

(ویب ڈیسک) بھاٹی گیٹ پولیس نے خفیہ اطلاع ملنے پر کارروائی کے دوران 3رکنی متحرک موٹر سائیکل ڈکیت گینگ کو گرفتار کرلیا ۔

ایس ایچ او نے بتایا کہ گرفتار ملزمان کے قبضے سے  چوری شدہ 3 موٹر سائیکلیں، اسلحہ اور دیگر سامان برآمد ہوا ہے۔ گرفتار ملزمان میں وقار ، فرقان عرف بھیا اور دلدار شامل ہیں، ملزمان اندرون لاہور سمیت مختلف مقامات پر لوٹ مار کرتے تھے۔ دوسری جانب ایس پی سٹی نے کامیاب کارروئی پر ایس ایچ او بھاٹی گیٹ  اور ان کی پولیس ٹیم کو شاباش دی۔