پی آئی اے کا ٹورنٹو سے پاکستان کیلئے کرایوں میں کمی کا اعلان

08-08-2024

(ویب ڈیسک) پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن (پی آئی اے) نے یوم آزادی کے موقع پر مسافروں کو بڑی خوشخبری سنا دی ہے۔

پی آئی اے نے ٹورنٹو سے پاکستان آنے والی پروازوں کے کرایوں میں 14 فیصد کمی کا اعلان کیا ہے ،یکم تا 14 اگست کے درمیان بکنگ پر 14 فیصد رعایت دی جائے گی۔ ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ مسافروں کو  ٹورنٹو سے پاکستان پروازوں پر 15 اگست سے 14 نومبر کے درمیان لازمی سفر کرنا ہوگا۔ اس سے قبل پی آئی اے نے عیدالفطر کے موقع پر مسافروں کے لیے کرایوں میں کمی کا اعلان کیا تھا۔