پی سی بی کا بنگلادیش اے کرکٹ ٹیم کے نظرثانی شدہ شیڈول کا اعلان
08-08-2024
(لاہور نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بنگلادیش اے کرکٹ ٹیم کے نظرثانی شدہ شیڈول کا اعلان کردیا۔
نئے شیڈول کے مطابق بنگلادیش اے ٹیم 10 اگست کو اسلام آباد پہنچے گی۔ بنگلادیش اے ٹیم پاکستان شاہینز کے خلاف دو چار روزہ اور 3 ون ڈے میچز کھیلے گی، تمام میچز اسلام آباد کلب میں کھیلے جائیں گے۔ پہلا چار روزہ میچ 13 سے 16 اگست تک ہوگا جبکہ دوسرا چار روزہ میچ 20 سے 23 اگست تک کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے میچز 26، 28 اور 30 اگست کو کھیلے جائیں گے۔