اے این ایف کی کارروائیاں، 188 کلو منشیات برآمد، 6 ملزمان گرفتار

08-08-2024

(لاہور نیوز) اینٹی نارکوٹکس فورس( اے این ایف) کی6 کارروائیوں میں188 کلو منشیات برآمد، 6 ملزمان گرفتار کر لیے گئے۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق کارروائیاں ملتان،پشاور،گجرات،اسلام آباداور لاہور میں کی گئیں، کارروائی میں 134کلو400 گرام چرس،52 کلو800گرام افیون برآمد کی گئی، کارروائی کے دوران 800 گرام آئس بھی پکڑی گئی۔ گرفتار ملزمان کےخلاف انسداد منشیات ایکٹ کےتحت مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔