پہلا نیوکلیئر سائنس اولمپیاڈ، پاکستانی طلبا نے چاندی اور کانسی کے تمغے جیت لیے

08-07-2024

(لاہور نیوز) پاکستانی طلبا نے پہلے بین الاقوامی نیوکلیئر سائنس اولمپیاڈ میں چاندی اور کانسی کے تمغے جیت لیے ہیں۔

ترجمان پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کے مطابق پہلا نیوکلیئر سائنس اولمپیاڈ فلپائن میں منعقد ہوا، پاکستانی طلبا سلیمان، نعمان اور سبحان کاشف نے سلور میڈل حاصل کیا جبکہ احبان اعوان اور قاسم سلام نے کانسی کا تمغہ جیتا۔ ترجمان پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کا کہنا تھا کہ طلبا ٹیم کی تربیت پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کی یونیورسٹی میں ہوئی، ترجمان کے مطابق جن طلبا نے کامیابی حاصل کی ہے، ان کا تعلق کراچی، لاہور اور راولپنڈی سے ہے۔