14 اگست کے بعد نواز شریف فارم میں نظر آئیں گے: عابد شیر علی

08-07-2024

(لاہور نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما عابد شیر علی نے کہا ہے کہ 14 اگست کے بعد نواز شریف فارم میں نظر آئیں گے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عابد شیر علی کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے لوگوں کو سولر پینلز دینے کا اعلان کیا ہے، پنجاب میں کسانوں کو سولر پینلز دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی چلتی پھرتی زندہ لاش ہے، اس بندے نے اقتدار میں آ کر سارے اداروں کو متنازعہ بنایا، بانی پی ٹی آئی شیخ مجیب کو کہتا تھا ہیرو ہے آج اس کے مجسمے توڑے جا رہے ہیں۔ عابد شیر علی نے مزید کہا کہ حکومت اپنی مدت پوری کرے گی، آئی پی پیز کے معاہدوں پر نظرثانی کے لئے کمیٹی قائم کر دی گئی ہے۔