وقار یونس کی تقرری کیخلاف دائر درخواست سماعت کیلئے مقرر
08-07-2024
(لاہور نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وقار یونس کی بطور ایڈوائزر ٹو چیئرمین پی سی بی تقرری کے خلاف دائر درخواست کو سماعت کیلئے مقرر کردیا ہے۔
ذرائع کے مطابق جسٹس شہرام سرور چوہدری کل شہری مشکور حسین کی درخواست پر سماعت کرینگے، درخواست میں وفاقی حکومت، پی سی بی اور وقار یونس کو فریق بنایا گیا ہے۔درخواست گزار کا کہنا ہے کہ وقار یونس کی بطور ایڈوائزر تقرری قانون کے منافی ہے، وقار یونس کی تقرری کے لیے کسی اخبار میں اشتہار نہیں دیا گیا، لاہور ہائیکورٹ وقار یونس کی بطور ایڈوائزر ٹو چئیرمین پی سی بی تقرری کالعدم قرار دے۔